آج سے بلوچستان میں نگران سیٹ اپ پرمشاورت شروع کی جائیگی،کوشش ہوگی کہ کوئی نوجوان نگران وزیراعلی ہو،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

  • May 22, 2018, 10:17 pm
  • Political News
  • 502 Views

آج سے بلوچستان میں نگران سیٹ اپ پرمشاورت شروع کی جائیگی،کوشش ہوگی کہ کوئی نوجوان نگران وزیراعلی ہو،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (این این آئی )وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آج سے بلوچستان میں نگران سیٹ اپ پرمشاورت شروع کی جائیگی،کوشش ہوگی کہ کوئی نوجوان نگران وزیراعلی ہو، یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ہماری کوشش ایسانوجوان نگران وزیراعلی جواچھی طریقے سے بلوچستان کیلئے کام کرسکے، الیکشن کران نگران حکومت کاکام ہے،اس کیلئے نگران صوبائی وزراء بھی ہونے چاہئیں، نگران صوبائی وزراء کے ناموں پرغورکررہے ہیں، جو غیر جانبدار ہوں،وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں امن وامان ایک بڑا مسئلہ تھا، عوام نے بہت مشکل حالات میں ووٹ ڈالے تھے،بلوچستان میں اب امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے،آئندہ الیکشن میں بھی امن وامان کامسئلہ رہیگا،وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ہم نے جو دور گزارا وہ بھی تقریبا نگران حکومت جیسادورہی تھا،لیکن ہم نے اپنے دور میں عوامی حکومت کی ،عوام کیلئے وزیر اعلی ہاوس کے دروازے کھل دئیے ،پچھلے دور حکومت میں رک جانے والے حکومت کو دوبارہ فعال کیا ، سیف سٹی پروجیکٹ ،کوئٹہ پیکج پر کام شروع کرایا ،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کی بنا پر آئندہ الیکشن میں جائیں گے ۔