جامعہ بلوچستان کے پوزیشن ہولڈرطلباو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

  • May 24, 2018, 11:21 am
  • Education News
  • 400 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے۔ اس موقع پر ڈین ڈاکٹر اکرم دوست ، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مالک ترین اور دیگر بھی موجود تھے۔ لیپ ٹاپ صوبائی حکومت اسکیم کے تحت جامعہ کے پوزیشن ہولڈرز 32 طلبا و طالبات میں تقسیم کیئے گئے ۔ وائس چانسلر نے تمام طلبا و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ نے صوبائی حکومت سے جامعہ کی بہتر کارکردگی اور پوزیشن حاصل کر نے والے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی درخواست کی تھی تقریب اس سلسلہ کی کڑی ہے۔ جس کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جا رہے ہیں۔ اور طلبہ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی کامیابی اور عملی زندگی میں محنت اور لگن کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ملک ،صوبہ اور ادارے کا نام روشن کریں گے۔