چوری وراہزنی کی وارداتیں روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،پشتونخوامیپ

  • May 24, 2018, 11:22 am
  • Political News
  • 438 Views

کوئٹہ(پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بیان میں گزشتہ روز مشرقی بائی پاس افغانیہ سٹاپ پر پی سی او میںمسلح ڈکیتی کےنتیجے میں جواں سالہ مرزا خان خلجی کے شہید ہونے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز مشرقی بائی پاس افغانیہ سٹاپ پر مرزا خان خلجی اپنے بھائیوں کے ہمراہ پی سی او میں بیٹھے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے ان سے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے مرزا خان خلجی کو شہیدکردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوامیپ کے رہنماؤں نے سریاب سرکل، مشرقی بائی پاس ،ہزار گنجی وگردونواح میںجرائم کی بڑ ھتی ہوئی وارداتوں سے پولیس کے اعلیٰ حکام کو بارہا آگاہ کرتی رہی اور متعلقہ تھانوں کے بعض افسران واہلکاروں کی شہریوں تاجروں مزدوروں کو تحفظ دینے میں غیر سنجیدگی کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ۔جس کے باعث چوری ڈکیتی اور راہزنی کی ان وارداتوں میں عوام قیمتی سامان سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ اب اپنی زندگیوں سے بھی ہاتھ دھورہے ہیں ۔ بیان میں کہاگیاکہ پولیس حکام متعلقہ تھانوں کو سختی سے پابند کرے کہ وہ