لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز کا خاتمہ،179 رنز کی سبقت

  • May 26, 2018, 5:28 pm
  • Sports News
  • 214 Views

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 179 رنز کی برتری کرلی، پہلی اننگز میں ٹیم پاکستان 363 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تیسرے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 350 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ شروع کی اور اس کے آخری دونوں کھلاڑی 13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔

گزشتہ روز ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود شاداب خان اور فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پر لگی اور وہ فریکچر کے باعث نہ صرف میچ سے باہر ہوئے بلکہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں ۔

انگلش ٹیم پہلی اننگز میں اپنے کم ترین اسکور 184 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔