متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم پر مستقل اتحاد بارے مذاکرات جاری ہیں،جمعیت س

  • May 27, 2018, 5:13 pm
  • Political News
  • 176 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی سینئر نائب امیرمولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر جبکہ 10سے زائد جماعتوں سے متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم پر مستقل اتحاد کے بارے مذاکرات ہورہے ہیں۔ کوئٹہ کی پہچان یہاں کے اصل مقامی افراد ہیں دیگر اضلاع سے آکر الیکشن لڑنے والے کامیابی کے بعد فنڈز اپنے اضلاع منتقل کردیتے ہیں اب کوئٹہ پر مقامی آبادی کا راج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو سابق حکمرانوں سے تمام عوام کے پیسوں کا حساب لیا جائے گا۔