ظفر زہری نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھاد یا

  • May 27, 2018, 5:17 pm
  • Political News
  • 211 Views

کوئٹہ(پ ر) بی این پی عوامی کے مرکزی رہنماء انجینئر میر محمد یوسف میروانی اور قبائلی رہنماء میر علی اکبر گرگناڑی نے کہا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ ظفر اللہ خان زہری نے سوراب کو ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے پی ایس ڈی پی میں بے شمار بی ایچ یوز ، اسپتال ، واٹر سپلائی اسکیم ، مختلف کلیوں کو بجلی کی فراہمی ، بلیک ٹاپ سڑک ، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن مختلف دیہات میں اسکولوں کے قیام ، اسٹیڈیمز ، کمیونٹی ہال اور دیگر بے شمار اسکیم شامل کراکے حقیقی عوامی نمائندہ ہونے کی مثال قائم کردی ، نوابزادہ ظفر اللہ خان زہری کی اس مخلصانہ سوچ کی بناء پر عوام جماعتوں سے مستعفی ہوکر جوق درجوق نوابزادہ ظفراللہ خان زہری کے کارروانمیں شامل ہو رہے ہیں ، سوراب کے عوام کی اکثریت نوابزادہ ظفر اللہ خان زہری کیساتھ ہے اور آئندہ الیکشن میں ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے اسمبلی بھیجیں گے ۔