موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 ٹریفک اہلکار شہید جبکہ 4 راہ گیر زخمی پولیس کی جوابی فائرنگ سے2 دہشت گرد ہلاک

  • May 27, 2018, 10:15 pm
  • Breaking News
  • 670 Views

کوئٹہ (آن لائن ) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 ٹریفک اہلکار شہید جبکہ 4 راہ گیر زخمی پولیس کی جوابی فائرنگ سے2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک فرار ہو گیا ڈی آئی جی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو ٹریفک اہلکار عبدالرشید اور بشیر شاہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں ٹریفک اہلکار شہید ہو گئے جبکہ فائرنگ سے چار شہری محمد شفیق، خدائیداد، حاجی اختر اور جانان شدید زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے فالکن پولیس کو اطلاع ملتے ہی دہشت گردوں کا پیچھا اور فائرنگ کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ آئی جی بلوچستان نے فرار حملہ آور کی گرفتاری میں مدد کرنے پر 10 لاکھ روپے انعام دیا جائیگا ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک جبکہ 1 حملہ آور فرا ر ہوا ہے فرار حملہ آور کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ان کو جلد گرفتار کیا جائیگا