دہشت گردوں یہ پیغام ہے کہ ہم اپنے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں غافل نہیں

  • May 27, 2018, 10:17 pm
  • Breaking News
  • 609 Views

کوئٹہ (آن لائن ) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت جوانوں کی فوری کا رروائی نے حملہ آوروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا دہشت گردوں یہ پیغام ہے کہ ہم اپنے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں غافل نہیں ان کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ سرکی روڈ پر پولیس اہلکاروں پر حملے کے واقعہ میں جوانوں کی شہادت پر دلی رنج ہوا ہم شہداء کے لواحقین کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ پورا بلوچستان اور پاکستان ان کے پیاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا ہمارے ان شہداء کی ہی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج بلوچستان میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح فالکن پولیس نے فوری کا رروائی کر تے ہوئے حملہ آوروں کو ہلاک کیا اس پر فالکن پولیس کے اہلکار تعریف کے مستحق ہے کیونکہ ان کے اس اقدام نے دہشت گردوں کو یہ پیغام دیدیا ہے کہ ہم اپنے عوام کے تحفظ میں کسی صورت غافل نہیں اور ان کے ہر حملے کا اسی طرح بھر پور جواب دیا جائیگا ۔