پاک فوج کا ’اسد درانی‘ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

  • May 28, 2018, 5:22 pm
  • National News
  • 326 Views

پاک فوج نے لیفیٹننٹ جنرل ( ر) اسددرانی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے،ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹننٹ جنرل اسد درانی کو ان کی کتاب پر وضاحت دینے کےلئے جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا ۔





انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے اسد درانی کے خلاف ان کی کتاب ’اسپائی کرونیکلز'پر تحقیقات کےلئے کورٹ آف انکوائری بنائی جا رہی ہے جس کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسپائی کرونیکلز کے پاکستانی مصنف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے مجازاتھارٹی کو درخواست دیدی ہے ۔

خبر کے مطابق کورٹ آف انکوائری میں تحقیقات کے بعد اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ آیا ان کا کورٹ مارشل کیا جائے یا نہیں۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے بھارت کے جاسوسی کے ادارے ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دُلت کے ساتھ مل کر’ اسپائی کرونیکل ‘نامی کتاب لکھی تھی ۔

میجر جنرل آصف غفور نے 25 مئی کو اسد درانی کی طلبی کے بارے میں کی گئی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کے کتاب تحریر کرنے کے عمل کو فوجی ضابطۂ کار کی خلاف ورزی کے طور پر لیا گیا ہے جس کا اطلاق حاضر سروس اور ریٹائرڈ تمام فوجی اہلکاروں پر ہوتا ہے۔