قومی بچت نے بیوائوں، ضعیفوں اور معذور افراد کے لئے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروادی

  • May 29, 2018, 11:39 am
  • Business News
  • 239 Views

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)قومی بچت نے بیوائوں، ضعیفوں اور معذور افراد کے لئے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروادی،قومی بچت ڈیجیٹل موبائیل ایپلیکیشن کے ذریعے عوام اپنی سرمایہ کاری کا بآسانی حساب کتاب رکھ سکیں گے اور اس کے لئے کہیں جانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔قومی بچت ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے اپنے اکائونٹ کا بیلنس اور سرٹیفکیٹ کی معلومات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ اس ایپلیکشین کے ذریعے مختلف سکیموں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفید معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں کسی بھی ٹرانزیکشن کی صورت میں موبائل پر ایس ایم ایس اور ای میل کر دی جائے گی جبکہ پرائز بانڈز کے نتائج بھی معلوم کئے جا سکیں گے۔ نیشل سیونگز کے ذرائع نے بتایا کہ عوام کو منافع کا حصول آسان سے آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ مستقبل میں بھی نیشنل سیونگز مزید سکیمیں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔