جمعیت نظریاتی ملک میں اسلامی نظام عدل کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے ٗ عبدالبصیر کاکڑ

  • May 29, 2018, 11:40 am
  • Political News
  • 135 Views

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے رہنما عبدالبصیر خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی پاکستان نے ہمیشہ ملک میں عملاً اسلامی نظام عدل کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی ہے اور اس نے ہمیشہ باطل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے اور کسی بھی اسلام دشمن قوتوں کاہرمیدان میں ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے انہوںنے کہا کہ جمعیت نظریاتی اپنے حقیقی موقف کی وجہ سے ایک منظم جماعت بن کر ابھری ہے اور جمعیت نظریاتی نے بلوچستان میں آباد تمام اقوام کے درمیان نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو بڑھایا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عوام مفاد اورموقع پرست عناصر کے عزائم ناکام بنادیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی عوام کے احساسات اورجذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائیگی۔