چمن میں بد امنی اور صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیا جائے‘جماعت اسلامی

  • May 29, 2018, 11:40 am
  • Political News
  • 132 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جماعت اسلامی کے صوبائی کوآرڈینٹر برائے سرحدی تجارتی امور قاری عطاءاللہ مسلم نے کہاکہ رمضان المبارک میں ضلع قلعہ عبداللہ اور تحصیل میں چوری ڈاکے اور سٹریٹ کرائمز میں بدترین اضافہ ہواہے جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر وپریس کلب سے بھی قیمتی اشیاءچوری ہوئی ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے عوام پریشانی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں دوسری جانب چمن شہر میں صفائی وٹریفک کانظام بھی درہم برہم ہے پینے کا پانی ناپید ہے یوٹیلٹی اسٹور کی اکثر اشیاء کی مارکیٹ سے قیمتیں زائد ہیں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں چمن کے عوام کی مشکلات کا نوٹس لیا جائے ۔