ثقافت کو فراموش کرنیوالی اقوام تباہ ہو جاتی ہیں ‘احمد خان

  • May 29, 2018, 11:41 am
  • Political News
  • 156 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)رسم و رواج اور ثقافت کو فراموش کرنیوالی اقوام تباہ ہو جاتی ہیں یہ بات افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے عالمی یوم پشتو کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ںنے کہا کہ پشتو زبان کی ترویج کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پگڑی داڑھی چادر عالمی سطح پر پشتونوں کی شناخت بن چکے ہیں انہو ںنے کہا کہ وہی اقوام ترقی کرتی ہیں جو اپنی ثقافت کو یاد رکھتی ہیں انہو ں نے کہا کہ نئی نسل کو مغربی کلچر سے دور رکھنے کیلئے پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور اس حوالے سے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی ۔