سونے کی قیمت میں استحکام

  • May 29, 2018, 11:41 am
  • Business News
  • 201 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ صوبائی دارالحکومت کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بدستور استحکام دیکھنے میں آیا،بلوچستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کوئٹہ کے مطا بق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا1297ڈالر کی سطح پر فروخت کیا گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط دس گرام 48997روپے فی تولہ57150روپے میں فروخت ہوا جبکہ تولہ چاندی700روپے میں فروخت کی گئی۔