ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کو نگراں وزیر اعلیٰ بنایا جائے،صدیق قریشی

  • May 29, 2018, 11:41 am
  • Political News
  • 219 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق نائب صدرچیمبر آف کامرس کوئٹہ محمد صدیق قریش نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ڈاکٹر عبدالمالک کاسی صوبے کی جانی پہچانی اور معتبر شخصیت ہے انہیں نگران وزیر اعلیٰ بنادیاجائے وہ ایک تجربہ کار اور اصول پسند ہیںان کی عوامی خدمات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ان کی قیادت میں صوبے کی نگرانی فعال کردار ادا کرے گی ان کی شخصیت غیر متنازعہ ہے ان کی تعیناتی پر کسی کو اعتراض بھی نہیںہوگا ۔