بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی

  • May 29, 2018, 4:01 pm
  • Political News
  • 554 Views

کوئٹہ(آن لا ئن)بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری وصوبائی مشیر ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی کارکن انتخابات کی تیاری شروع کر دی ماضی کے حکومتوں نے عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا اور قوم پرستی کے نام پر صوبے کو ترقی دینے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور عوام میں اس کی پذیرائی بھی ملی ماضی میں جن لو گوں نے قوم پرستی کے نام پر اقتدر میں آئے اور اپنے کارکنوں اور عوام کیساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے کیونکہ وہ عوام کی خدمت کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے تھے اس لئے انہوں نے عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے مسائل کرنے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کرینگے کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوریت کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے جن لو گوں نے عوام کے حقوق غضب کئے ان سے ضرور حساب لیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے سابق چیف جسٹس ناصر الملک کی تقرری عوام کے امنگوں کے مطابق ہے اور جسٹس ناصر الملک نے اعلیٰ عدلیہ پر فائز ہو تے ہوئے بھی عوام کے حقوق کی ترجمانی کی انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنا فیصلہ خود کریں کیونکہ قوم پرستی اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو آزما لیا ۔