سرکی روڈ پر پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، پشتونخوامیپ

  • June 1, 2018, 8:35 pm
  • Political News
  • 411 Views

کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز پولیس سپاہیوں کی سرکی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تسلسل کے ساتھ کوئٹہ شہرمیں مختلف مکتبہ فکر کے افراد اور پولیس افیسروں کے ساتھ ساتھ اب پولیس سپاہیوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا واضح مقصد کوئٹہ شہر کے بلا تمیز تمام عوام پر دہشت اور خوف وہراس مسلط کرکے انہیں ترقی وخوشحالی اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جدوجہد سے دستبردار کرنے کی ناکام سازشیں ہیں۔ چنددن پہلے جمعیت کے ضلعی رہنماء کی ٹارگٹ کلنگ کا المناک واقعہ اور اس سے پہلے مخصوص عرصے کے دوران بالترتیب ہونیوالے المناک اور دردناک واقعات سے مسلسل یہ ثابت ہورہا ہے کہ عوام دشمن دہشتگرد عناصر ، ان کے نیٹ ورک اور سہولت کار موجود ہیں اور وہ شہر کے مختلف علاقوں میں وحشت اور بربریت پر مبنی انسانیت دشمن واقعات کے مرتکب ہورہے ہیں ۔لہٰذا حکومت اور متعلقہ تمام اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر ایسی حکمت عملی اور تدابیر لازماً اختیار کرنی ہونگی کہ ان انسانیت دشمن عناصر کے خلاف بروقت کارروائی جاری رکھے ورنہ کوئٹہ کے غیور عوام کو اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار زندگی اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے طویل احتجاج کے ساتھ ساتھ اپنی