الزامات لگانے والے آج خوداپنی کہانیاں سن رہے ہیں،جمعیت ن

  • June 1, 2018, 8:37 pm
  • Political News
  • 204 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ انتخابات کے قریب آتے ہی چمک دھمک کی سیاست عروج پر ہیں ٹکٹ ہولڈرز نے سیاسی جماعتوں کو امتحان میں مبتلا کردیا ہے جمعیت نظریاتی پر الزامات لگانے والے اب خوداپنی جماعتوں کی اندرونی کہانیاں سن رہے ہیں جمعیت نظریاتی آج بھی اپنے موقف اورفیصلوں پر ایک ہیں انہوںنے کہاکہ انتخابات میں پارٹی بھرپور انداز میں حصہ لے گی صوبائی امیر مولانا عبدالقادرلونی نے صوبائی مجلس عاملہ کااہم اجلاس دوجون کو طلب کیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے امیر مولانا زبیر البازی نے گزشتہ روز رابطہ کرکے بتایا کہ صوبے میں انتخابات میں بھرپور اندازمیں حصہ لے گی ۔