بلوچ قوم تاریخی علاقوں کے حقائق مسخ کرنے کی اجازت نہیں دے گی،بی ایس او

  • June 1, 2018, 8:37 pm
  • Political News
  • 402 Views

کوئٹہ(پ ر) بی ایس اوکے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ اور مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ نے کہا ہے گذشتہ روز لسانی گروہ کے جعلی ایم پی ایز کی جانب سے بلوچستان کے حوالے سے منفی باتوں اور چاکر اعظم یونیورسٹی سبی کی مخالفت ایک دفعہ پھر جعلی طریقے سے اسمبلی تک رسائی کی ناکام کوشش ہے۔ حادثاتی طور پر برسر اقتدار آنے والا گروہ پشتون عوام کی فلاح و بہبود اور پشتون قومی مقاصد کے لئے کچھ نہ کرسکا ۔ اقتدار کی خا طر پشتون عوام کو پنجابی استعماری جماعت ن لیگ کے لئے غلط الفاظ سے پکارا گیا جبکہ بلوچ نسل کشی میں یہ گروہ برابر کا شریک رہا اور بلوچستان بھر میں آپریشن ظلم و جبر اور دیگر انسانی سانحات کے حوالے سے یہ خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کسی صورت تاریخی علاقوں کے حوالے سے حقائق کو مسخ کرنے کی اجازت دے گی۔