ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ، علی نواز شاہوانی

  • June 2, 2018, 5:29 pm
  • Political News
  • 251 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایپکا کے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری علی نواز شاہوانی نے بیان میں کہا ہے کہ ڈی ای او مستونگ کے کلریکل اسٹاف اور اساتذہ کرام کے ساتھ ناروا سلوک کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گامذکورہ افسر نے 3 سال سے کلریکل اسٹاف اور اساتذہ کو ذہنی کوفت میں مبتلاکیے رکھا ہوا ہے آئے روز ملازمین کے بلا جواز تبادلے تنخواہوں سے خلاف ضابطہ کٹوتی کی جا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا ایپکا لاکھوں ملازمین کی تنظیم ہے جس نے ہر دور میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے ۔