اقتدار کا مزہ لینے والوں کو آخری وقت قوم پرستی یاد آگئی، لیاقت لہڑی

  • June 2, 2018, 5:31 pm
  • Political News
  • 611 Views

کوئٹہ(آن لائن) سیاسی و قبائلی رہنماء ٹرانسپورٹر میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ 4 سال 11 مہینے 29 دن اقتدار کے مزے لینے والوں کو آخری وقت میں قوم پرستی یاد آئی اور اسمبلی میں شور شرابہ کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی تاکہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی جاسکے عوام قوم پرستی کی سیاست کرنے والوں کے اصل چہروں اور عمل سے واقف ہیں اور وہ آنے والے انتخابات میں ان کے دلفریب نعروں میں نہیں آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا لیاقت لہڑی کہا کہ جس طرح اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں قوم پرستی کا دم بھرنے والوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے جو حرکتیں کیں اس سے بلوچستان کا نام خراب کرنے کی کوشش کی گئی مگرانتخابات میں عوام میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر عوامی نمائندوں کا چناؤ کریں گے تاکہ حقیقی نمائندوں کو اقتدار میں بھیج کر اپنے مسائل کے حل کو یقینی بناسکیں۔