بلوچستان اسمبلی میں میڈیا رپورٹرکے تحریری نتائج کااعلان

  • June 2, 2018, 5:31 pm
  • Education News
  • 463 Views

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی میں میڈیا رپورٹر ( بی17) کی آسامی کیلئے کمیشن ہذا کے تحت 9اپریل 2018 کو منعقد ہونے والے تحریری امتحان میں عبدالمجید ولد حاجی عبدالخالق ، امان اللہ کاکڑ ولد اللہ داد کاکڑ ، عمران کمال ولد مصطفی کمال اور ستارہ گل بنت عبدالنبی کامیاب قرار پائے ہیں امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تصدیق شدہ دستاویزات ایک ہفتہ کے اندر اندر کمیشن کے ریکروٹمنٹ برانچ میں جمع کروائیں انٹر ویوز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔