کوئٹہ سے اغواء ہونیوالی لڑکی کو بازیاب کراکر ملزم کو گرفتار کر لیا

  • June 5, 2018, 7:00 pm
  • Breaking News
  • 404 Views

کوئٹہ( آن لائن)پشین لیویز کے عملے نے کوئٹہ سے اغواء ہونیوالی لڑکی کو بازیاب کراکر ملزم کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین لیویز کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر پشین قائم لا شاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ اور تحصیلدار عبدالمالک ترین نے کا رروائی کر تے ہوئے پشین کے علاقے کلی یارو میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر ملزم ہارون کو گرفتار کر لیا جو لیویز کو اغواء برائے تاوان ، سمگلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا ملزم کے گھر سے کوئٹہ کے علاقے سے اغواء کی گئی لڑکی مسماۃ( ع) کو بازیاب کراکر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی گئی مزید کا رروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔