سیٹلائٹ ٹائون میں ٹریکٹر تلے کچل کر سات سالہ بچہ ہلاک

  • June 5, 2018, 7:13 pm
  • Breaking News
  • 402 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیٹلائٹ ٹائون میں تیز رفتار ٹریکٹر نے سات سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹائون کے بلاک چار کا رہائشی سات سالہ بچہ ابو بکر پیر کی شام کو سٹیلائٹ ٹائون پارک کے قریب سے پیدل گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے کچل کر شدید زخمی کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا پولیس نے ٹریکٹر قبضے میں لے کر ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔