علاؤالدین مری نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر

  • June 7, 2018, 5:52 pm
  • Breaking News
  • 108 Views

علاؤالدین مری نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر ہو گئے ،نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب بھی پنجاب کی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عمل میں لایاگیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے باہر پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ علاؤالدین مری ہوں گے۔

علاؤالدین مری کا نام حکومتی اتحاد کی جانب سے دیا گیا تھا، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے ، وہ یورنیورسٹی آف بلوچستان سے گریجوایشن کرنے کے بعد مفاد عامہ کے مختلف کاموں سے وابستہ رہے۔

علاؤالدین مری کی تعیناتی کے بعد چاروں صوبوں اور مرکز میں نگران سیٹ اپ مکمل ہوگیا ہے۔