احسن اقبال حملہ کیس، گرفتار ملزمان ضمانت پر رہا

  • June 7, 2018, 5:54 pm
  • National News
  • 85 Views

گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے احسن اقبال حملہ کیس میں گرفتار4 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان پر مرکزی ملزم عابد حسین کی سہولت کاری کا الزام تھا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال حملہ کیس کی سماعت ہوئی عدالت کے جج علی عمران نے مقدمہ میں گرفتار4 ملزمان کی 2،2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم ے دیا۔

ملزمان شاہد، کاشف، عظیم اور سبیل پر مرکزی ملزم عابد حسین کی سہولت کاری کا الزام تھا ، عابد حسین نے 6 مئی کو نارووال میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران احسن اقبال پر فائرنگ کی تھی اور پولیس نے عابد حسین کو جائے وقوعہ سے ہی گرفتار کر لیا تھا۔