کھڈکوچہ میں تیزرفتارمسافر کوچ نے مدرسے کا طالب کوکچل دیا،ڈرائیورگرفتار

  • June 8, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 99 Views

کھڈکوچہ میں تیزرفتارمسافر کوچ نے مدرسے کا طالب کوکچل دیا،ڈرائیورگرفتار
مستونگ(این این آئی) کھڈکوچہ میں تیزرفتارمسافر کوچ نے مدرسے کا طالب کوکچل دیا،ڈرائیورگرفتار تفصیلات کے مطابق کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافرکوچ نے روڈ کراس کرنے والے مدرسہ کے طالب مراد محمد ولدفضل محمد قوم جتک سکنہ کھڈ کوچہ کو ٹکرمارا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔لیویز نے نعش شہید نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کا روائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔جبکہ کوچ ڈائیور کوگرفتار کرلیا۔