بلوچستان میں کاغزات نامزدگی جاری و وصولی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ،بلوچستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران کاغزات نامزدگی جاری و وصول کئے ، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ

  • June 10, 2018, 4:41 pm
  • Election 2018
  • 117 Views

بلوچستان میں کاغزات نامزدگی جاری و وصولی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ،بلوچستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران کاغزات نامزدگی جاری و وصول کئے ، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ
کوئٹہ (این این آئی ) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کاغزات نامزدگی جاری و وصولی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا بلوچستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران کاغزات نامزدگی جاری و وصول کئے ،انہوں نے کہا کہ اب تک بلوچستان میں قومی اسمبلی کے 16 نشستوں کیلئے 122 کاغزات نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں۔جبکہ صوبائی اسمبلی کے 51 حلقوں کیلئے 539 کاغزات نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں اس کے علاوہ صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے اب تک 144 نامزدگی فارم جاری ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں کیلئے اب تک 11، صوبائی اسمبلی میں خواتین کی 11 نشستوں کیلئے 31 اور صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستوں کیلئے 29 نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جاری و وصول کرنے کی اخری تاریخ 11 جون ہے