بلاول بھٹو کے لاڑکانہ ،لیاری اور مالاکنڈسے کاغذات نامزدگی جمع

  • June 11, 2018, 5:46 pm
  • Election 2018
  • 242 Views

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاڑکانہ ،لیاری اور مالاکنڈ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کو ترقی پسند ، خوشحال ملک بناسکتی ہے ،کارکن پرجوش ہیں ، ہم سب مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ امید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے ،نوازشریف کا فیصلہ عدالت کرے گی باقی ملک کی طرح میں بھی فیصلے کا منتظر ہوں ۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے امیدوار سامنے آئے ، انہوں نے موروثی سیاست ختم کرنے کے وعدےسے بھی یوٹرن لے لیا ۔

بلاول بھٹو نے اس موقع پر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے پارٹی چھوڑجانے کے سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ جی ڈی اے والوں سے پوچھیں کہ ان کے پیچھے کون ہے۔