جماعت اسلامی طبقاتی نظام کا خاتمہ کریگی موجود ہ حکمرانوں کی سیاست نے عوام کو تمام سہولیات سے محروم کیا ہے ،سعید احمد بلوچ

  • June 11, 2018, 10:31 pm
  • Election 2018
  • 166 Views

جماعت اسلامی طبقاتی نظام کا خاتمہ کریگی موجود ہ حکمرانوں کی سیاست نے عوام کو تمام سہولیات سے محروم کیا ہے ،سعید احمد بلوچ
حب( این این آئی )جماعت اسلامی کے رہنما سعید احمد بلو چ نے حلقہ این اے 272 لسبیلہ گو ادر کے لئے کاغذات جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی طبقاتی نظام کا خاتمہ کریگی موجود ہ حکمرانوں کی سیاست نے عوام کو تمام سہولیات سے محروم کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی انتخابات میں جیت کر غیر طبقاتی نظام تعلیم کو فروغ دے گی ،انہوں نے کہا جماعت اسلامی کے کسی بھی قومی صوبائی ممبر پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں عوام کو خود اپنے باصلاحیت ایماندار اور نڈرلیڈر کو منتخب کرنا ہوگا جماعت اسلامی ہر دور میں عوام کی سہولیات کیلئے کوشش کرتی رہی ہے اور آئندہ الیکشن میں جیت کر مزید ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کرکے اس ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرے گی۔