ہم نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیا ہے آج کی ریلی میں عوام نے بھر پور شرکت کرکے اپنا تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے ،محمد خان لہڑی

  • June 11, 2018, 11:18 pm
  • Election 2018
  • 244 Views

ہم نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیا ہے آج کی ریلی میں عوام نے بھر پور شرکت کرکے اپنا تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے ،محمد خان لہڑی
ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی )عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامذدگی فارمز جمع کروانے پر نصیرآباد کی تاریخ میں بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک بڑا سیاسی پاور شو سینکڑوں گاڑیوں موٹرسائیکل پر مشتمل اپنے ہزاروں حامیوں کی بڑی ریلیوں کا انعقاد عوام نے بھر پور شرکت کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا کاغذات نامذدگی فارمز جمع کروانے کے بعد حاجی محمد خان لہڑی اور میر سکندر خان عمرانی کی رٹرننگ افیس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت تفصیلات کیمطابق عام انتخابات 2018 کے سلسلہ میں کاغذات نامذدگی فارمز جمع کروانے کا سلسلہ جاری رہا حلقہ پی بی 12 نصیرآباد ll کی نشست پر حصہ لینے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی محمد خان لہڑی اور حلقہ پی بی 11 نصیرآباد ون کی نشست پر پارٹی کے نامزد امیدوار میر سکندر خان عمرانی سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کی قیادت میں غفور آباد اور ڈیرہ مراد جمالی سے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ بڑی ریلی کی شکل میں رٹرننگ افیس پہنچے دونوں امیدواروں نے اپنے اپنے
کاغذات نامذدگی فارمز متعلقہ رٹرننگ آفیسران کے ہاں جمع کروادیئے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی محمد خان لہڑی اور میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ ہم نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیا ہے آج کی ریلی میں عوام نے بھر پور شرکت کرکے اپنا تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی صوبے اور عوام کی ایک بڑی پارٹی کے طور پر متعارف ہوئی ہے انشاء4 اللہ عوام کی طاقت سے نصیرآباد سمیت صوبے بھر میں بلوچستان عوامی پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرکے بلوچستان میں حکومت بنائے گی صوبے اور عوام کے نام پر وسائل کو لوٹا گیا لیکن اب عوام نے صرف بلوچستان عوامی پارٹی کا ہی پلیٹ فارم اپنایا ہے جیت ہمیشہ سچ حق اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوتی ہے۔