حب کے صنعتی علاقے ہائیٹ پولیس تھانے کے حدود میں چوروں کا راج نجی کمپنی کے ملازمین کے تنخوائیں لانے والی وین کو مسلح افراد نے دن دہاڑے لوٹ لیا

  • June 12, 2018, 5:05 pm
  • National News
  • 169 Views

حب کے صنعتی علاقے ہائیٹ پولیس تھانے کے حدود میں چوروں کا راج نجی کمپنی کے ملازمین کے تنخوائیں لانے والی وین کو مسلح افراد نے دن دہاڑے لوٹ لیا
لسبیلہ(این این آئی) حب کے صنعتی علاقے ہائیٹ پولیس تھانے کے حدود میں چوروں کا راج نجی کمپنی کے ملازمین کے تنخوائیں لانے والی وین کو مسلح افراد نے دن دہاڑے لوٹ لیا ،ہائیٹ پولیس خاموش تماشائی،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب کے انڈسٹریل ایریا میں عید قریب آتے ہی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،ہائیٹ پولیس کی غفلت اور نااہلی سے گذشتہ روز دن دیہاڑے ہائیٹ پولیس تھانے کے حدود میں نجی کمپنی کا کیش لانے والی وین کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے وین سے چار لاکھ سے زائد نقدی دیدہ دلیری کے ساتھ لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ وین میں کمپنی ملازمین کی تنخوائیں تھیں جس سے اب غریب مزدوروں کا عید ماند پڑنے کا خدشہ ہے دوسری جانب ہائیٹ پولیس کی کارکردگی بالکل نہ ہونے کہ برابر ہے دو ہفتہ قبل اسی تھانے کے حدود میں ڈکیٹی پر مزاحمت سے نوجوان قتل ہوا تھا تاحال اسکے قاتل گرفتار نہ ہوسکے گذشتہ دنوں گلیکسی ٹاؤن چھٹہ محلہ میں گھر کے باہر بیٹھے نوجوان سے مسلح افراد موبائل فون اور نقدی لے گئے تھے ہائیٹ تھانے کے حدود میں دن بدن بڑھتے ہوئے چوری کی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے انہوں نے آئی جی بلوچستان پولیس اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے ہائیٹ پولیس کی غفلت اور نااہلی کا نوٹس لے کر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے.