بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 435جبکہ صوبائی اسمبلی کی51نشستوں کے لئے 1400 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دئیے صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے 208 نامزدگی فارم جاری

  • June 12, 2018, 5:57 pm
  • Election 2018
  • 124 Views

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 435جبکہ صوبائی اسمبلی کی51نشستوں کے لئے 1400 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دئیے صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے 208 نامزدگی فارم جاری
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان سے قومی اسمبلی
کی 16 نشستوں کیلئے 435جبکہ صوبائی اسمبلی کی51نشستوں کے لئے 1400 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دئیے صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے 208 نامزدگی فارم جاری ،تفصیلات کے مطابق آئند ماہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی اور وصولی کا سلسلہ پیر کی شام 6بجے تک جاری رہا جس کے اختتام پر بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 435 ،صوبائی اسمبلی کے 51 حلقوں کیلئے 1400 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سے حاصل و جمع کروائے جبکہ صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے 208 نامزدگی فارم جاری ہوئے قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں کیلئے 36، صوبائی اسمبلی میں خواتین کی 11 مخصوص نشستوں کیلئے 116 اور صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستوں کیلئے 56 نامزدگی فارم جمع ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا جو 19 جون تک جاری رہیگا۔