صاف شفاف نظام کے تحت ہر امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ چیئرمین عمران خان نے کیا ہے ،بابر یوسفزئی

  • June 12, 2018, 8:36 pm
  • Election 2018
  • 181 Views

صاف شفاف نظام کے تحت ہر امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ چیئرمین عمران خان نے کیا ہے ،بابر یوسفزئی
کوئٹہ (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی صیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صاف شفاف نظام کے تحت ہر امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ چیئرمین عمران خان نے کیا ہے پاکستان تحریک انصاف نے اس سلسلے میں پہلے تمام خواہشمند امیدواروں سے درخواست مانگی تھی اس کے بعد درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی گئی اور آخر میں مختلف سروے کے نتائج کے بعد امیدواروں کو مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ نے نامزد کیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ جن حضرات کو ٹکٹ نہیں ملے ان کی طرف سے یہ ردعمل ایک فطری عمل ہے، ہر جماعت میں ٹکٹ نہ ملنے والے حضرات کی طرف سے یہ رد عمل آتا ھے پاکستان تحریک انصاف نے پورے صوبے میں اچھی شخصیات کے حامل افراد کو ٹکٹ دئیے ہیں، انشاء اللہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔