ڈاکٹر اختر نذیر کو چیف سیکرٹری بلوچستان اور محسن حسن بٹ کو آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیا گیا

  • June 13, 2018, 6:32 pm
  • Political News
  • 386 Views

ڈاکٹر اختر نذیر کو چیف سیکرٹری بلوچستان اور محسن حسن بٹ کو آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیا گیا
کوئٹہ (این این آئی ) ڈاکٹر اختر نذیر کو چیف سیکرٹری بلوچستان اور محسن حسن بٹ کو آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیا گیا تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی سربراہی میں نگران کابینہ کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا ،جس میں عام انتخابات کو شفاف اورمنصفانہ بنانے کیلئے صوبوں میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ،کابینہ اجلاس کے بعد حکومت پاکستان کے کابینہ سیکرٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تعینات گریڈ 21کے ڈاکٹر اختر نذیر کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے جبکہ انکے پیش رو اورنگزیب حق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسکے علاوہ آئی جی پولیس بلوچستان بھی تبدیل کردیئے گئے ،موجودہ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کا تبادلہ کرکے انکے جگہ گریڈ 21کے محسن حسن بٹ کو آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیا گیا ،اس سے قبل وہ نیکٹا میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔