کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر نا معلو م افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار محفوظ رہے ،جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار

  • June 13, 2018, 7:10 pm
  • Breaking News
  • 804 Views

کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر نا معلو م افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار محفوظ رہے ،جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر نا معلو م افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار محفوظ رہے ،جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے ،پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نا معلو م افراد نے تھانہ شالکوٹ کے انوسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر محمد ادریس پر اس وقت فائرنگ کی جب و ہ اپنے گھر سے تھا نے جارہے تھے، حملہ آوروں کے گاڑی پر آٹھ گولیاں فائر کیں تاہم خوش قسمتی سے تما م اہلکار محفوظ رہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے ، واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر نے بعد ملزمان کی تلا ش شروع کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے