میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر نے والے جو ڈیشل مجسٹر یٹ کا تبادلہ کردیا گیا

  • June 13, 2018, 9:05 pm
  • Election 2018
  • 917 Views

سابق وزیرداخلہ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10سے امیدوار میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر نے والے جو ڈیشل مجسٹر یٹ کا تبادلہ کردیا گیا
کوئٹہ (این این آئی) سابق وزیرداخلہ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10سے امیدوار میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر نے والے جو ڈیشل مجسٹر یٹ کا تبادلہ کردیا گیا ،بلوچستان ہائی کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل مجسٹر یٹ ڈیرہ بگٹی اسد اللہ خان کا تبادلہ کر کے انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ گنداوا تعینات کردیا گیا جبکہ شاہ باران کو جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ بگٹی تعینات کردیا گیا،واضح رہے کہ گزشتہ روز اسد اللہ خان نے میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد اور بعد میں منظور کیے تھے