انتظامیہ غیر قانونی تعمیرات اور پارکنگ کیخلاف کارروائی کرے، پشتونخوامیپ

  • June 15, 2018, 6:43 pm
  • Political News
  • 126 Views

کوئٹہ(پ ر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کوئٹہ کے بیان میں کوئٹہ میں انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں تاجروں ، ریڑھی بانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ روز جناح روڈ ، باچا خان چوک ، قندھاری بازار ، بلدیہ پلازہ ووگردنواح میں غریب عوام پر روزی بند کرنا افسوسناک ہے دکانداروں کے سامان کو ضائع کرنا ، ساتھ لیجانا ، توڑ پھوڑ کرنا اور دکانوں کو سیل کرنا معمول بن چکاہے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ قانو ن کے دائرے میں رہ کر شہریوں اور تاجروں کو اعتماد میں لیکر خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے جس کے بدولت انتظامیہ اور شہریوں وتاجروں کے مابین قانون کی عزت واحترام اوربالادستی بھی ہوگی۔ لیکن بیجا کریک ڈاؤن،تشدد جیسے اقدامات کے باعث شہریوں اور تاجروں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اگر چہ کارروائی کرنی ہی ہے توشہر میں کئی غیر قانونی کام ہورہے ہیں ، فٹ پاتھوں پر قبضے ، غیر قانونی پارکنگ ، بڑے بڑے پلازوں کی غیر قانونی تعمیر اورمنشیات فروشوں کے اڈوں کیخلاف کارروائی کی جائے تو یقیناً شہریوں اور تاجروں میں انتظامیہ کاوقار بلند اور شہر کی رونقیں بھی بحال ہونگی ۔