بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

  • June 21, 2018, 12:58 pm
  • Election 2018
  • 96 Views

الیکشن کمیشن سے تبادلوں کی منظوری کے بعد حکومت بلوچستان نے تین صوبائی سیکرٹری،چھ کمشنرز اور تمام 33 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے بلوچستان بھر کے پولیس اور بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں۔ تبادلہ کئے گئے افسران میں تین صوبائی سیکرٹری کے علاوہ چھ ڈویژنز کے کمشنرز اور بلوچستان کے تمام 33 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز شامل ہیں۔