کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا

  • June 23, 2018, 9:44 pm
  • Breaking News
  • 711 Views

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا
کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا پولیس کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ کے علاقے گلستان ٹاؤن سے پولیس کو ایوض علی ولد محمد علی کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے مقتول گلستان ٹاؤن میں فروٹ کی دکان چلاتاتھا جسے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب قتل کیا گیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاورائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ،مزید کاروائی پولیس کررہی ہے ۔