آواران میں نامعلوم افراد کا نیشنل پارٹی کے امیدوار خیرجان بلوچ پرقاتلانہ حملہ ،تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے

  • June 24, 2018, 2:02 pm
  • Breaking News
  • 358 Views

آواران میں نامعلوم افراد کا نیشنل پارٹی کے امیدوار خیرجان بلوچ پرقاتلانہ حملہ ،تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے
کوئٹہ(این این آئی) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44سے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار پر قاتلانہ حملہ وہ محفوظ رہے جوابی فائرنگ حملہ آور فرار. نیشنل پارٹی زرائع کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ میں لال بازار کے علی محمد گوٹھ میں پارٹی کارنر میٹنگ کیلے جانے والے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44سے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سابق چیئرمین خیرجان بلوچ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا خیرجان بلوچ کے ساتھ موجود لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔