شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا ایک اور بزدلانہ وار، سپاہی شہید

  • June 24, 2018, 7:27 pm
  • Breaking News
  • 362 Views

دھرتی کا ایک اور بیٹا اپنے وطن پرقربان ہوگیا، پاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے والی پارٹی پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، سپاہی نیاز علی جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے ایک اور بزدلانہ وار کردیا پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے میں مصروف پارٹی پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی نیاز علی گولی لگنے سے شہید ہوگیا،29 سالہ نیاز علی مردان کا رہائشی تھا۔






پاک فوج کا افغانستان کے ساتھ سرحد پر ہرحال میں باڑ لگانے کا عزم ، ٹویٹرپیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا افغانستان کا تعاون دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر 2611 کلومیٹرپر ہرحال میں باڑ لگائی جائے گی۔