25 جولائی کو صوبے سے پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا ،رضاء اللہ

  • June 25, 2018, 12:03 pm
  • Election 2018
  • 183 Views

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے حلقہ پی کے 67سے پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار رضا اللہ خان چغر مٹی نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ واقعی 25جولائی فیصلے کا دن ہے جس میں صوبے کی سیاست سے پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا اور پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر ایک بار پھر صوبے میں حکومت بنائیگی ایک بیان میں اُنہوں نے بتایاکہ عوام پی ٹی آئی کی دوغلی سیاست سے بیزار آچکے ہیں‘ پانچ سالہ دور میں ان کا فوکس صرف اور صرف دھرنوں پر رہا ہے جس سے نقصان صوبے کو اُٹھاناپڑا اور صوبہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پیچھے رہا اُن کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام اس بار ان کے کھوکھلے نعروں میں آنے والے نہیں اور وہ دن دور نہیں جب صوبے سے پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا اور پی پی پی ایک اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئے گی اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں وہ اب بھی عوام کے دلوں میں موجود ہیں اور خصوصاً اس حلقے میں جو ریکارڈ ترقیاتی ہوئے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں رضا اللہ خان چغرمٹی نے کہاکہ پی پی پی غریبوں کی جماعت ہے جو اپنے ہر ورکر اور کارکن کو عزت دیتی ہے۔