کاغذات میں ’بیٹی‘ کا ذکر نہ کرنے پر عمران خان عدالت طلب

  • June 25, 2018, 1:48 pm
  • Election 2018
  • 235 Views

پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ کے اپیلٹ ٹریبونل نے عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ میٹی ٹیریان کا ذکر نہ کرنے پر وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔

بنوں سے سما ٹی وی کے نمائندہ خان ضمیر کے مطابق این اے 35 پر عمران خان کے مقد مقابل جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ ایڈووکیٹ نے قبل ازیں ریٹرننگ افسر کو اعتراض جمع کیا تھا کہ عمران خان کی ایک بیٹی کا نام ٹیریان ہے جس کا ذکر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا تاہم ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات منظور کرلئے۔

جس پر انعام اللہ خان ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ میں درخواست دائر کی جس میں موقف کیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ایک بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔ پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ کے جسٹس عبدالشکور نے عمران خان کو کل 26 جون صبح 9 بجے عدالت کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔