شکست تک عمران خان انسان نہیں بنیں گے،خواجہ سعد رفیق

  • June 25, 2018, 1:50 pm
  • Election 2018
  • 163 Views

سابق وفاقی وزیر ریلوے اورن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو جب تک تمام پانچوں حلقوں سے شکست نہیں ہو گی اس وقت تک انسان نہیں بنیں گے۔

لاہور میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کے موقع پر سعد رفیق کا کہناتھاکہ ان کی نا اہلی مختلف معاملات میں اور متعدد مرتبہ سامنے آچکی ہے لیکن وہ اسے تسلیم کرنے کے روادار نہیں ہیں،یہ نفرتوں کا بڑھاتے جا رہے ہیں ۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنی تقریر میں عمران خان کی خرابیوں کا علاج بھی بتا دیا کہتے ہیں تمام حلقوں سے شکست کھانے کے بعد ہی یہ صاحب سنجیدہ سیاست کریں ۔