سرجھکا کر پاکستان کیلئے قربانی دی ہمیں پورا گنا جائے،مصطفیٰ کمال

  • June 25, 2018, 1:51 pm
  • Election 2018
  • 197 Views

پاک سرزمین پارٹی نے قومی و صوبائی اسمبلی کےلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ،مصطفیٰ کمال نے صوبے بھرمیں الیکشن کے دوران کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ۔

گلشن اقبال کے ریلوے گرائونڈ میں جنرل ورکز اجلاس سے خطاب میں پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ہم نے سر جھکا کر پاکستان کے لیے قربانی دی ، ہمیں پورا گنا جائے،ہمارے 70 لاکھ کم نہ کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سب کا ہے ، کراچی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے ، جس کو عوام نے ووٹ دے کرمنتخب کرایا اسی نے عوام کے حق پر ڈاکا مارا۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی میں انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں تبدیلی لائیں گے ۔

مصطی کمال کا کہنا تھا بلوچستان میں پھاڑوں سے اتارکر جس طرح لوگوں کا معافی اور پھول دیئے جارہے ہیں اسی طرح کراچی کے نوجوانوں پر بھی توجہ دی جائے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا جنھیں عوام نے جان مال سب دے دیا انھوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔

جنرل ورکرز اجلاس کے اختتام پر ملک بھرسے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نامزد امیدواراں کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا۔