چیف جسٹس کی سرزنش پرجج احتجاجاً مستعفی

  • June 26, 2018, 1:04 pm
  • Breaking News
  • 591 Views

لاڑکانہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے احتجاجاًاستعفیٰ دے دیاہے،کہتے ہیں کہ چیف جسٹس کادورہ الیکٹرانک،پرنٹ اورسوشل میڈیاپردکھایا گیا جس سے میری تذلیل ہوئی۔
چیف جسٹس کی سرزنش پرجج احتجاجاً مستعفی

سیشن جج گل ضمیرسولنگی نےاپنا استعفیٰ سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کوبھیج دیا ہے،استعفے کے متن میں ان کا موقف ہے کہ 23 جون2018کو چیف جسٹس نے میری عدالت میں سماعت کے دوران ہتک آمیز رویہ اختیار کیا،چیف جسٹس نے میری سرزنش کی اور میراموبائل میز پر پٹخ دیا، اس موقع پر میڈیا بھی موجود تھا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی جبکہ یہ خبر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی زینت بنی۔

اس صورت حال سے میر ی تذلیل ہوئی ، ایسی صورتحال میں میں اپنے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتااور استعفے پر مجبور ہوں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار 23 جون کو لاڑکانہ پہنچے تھے اورانہوں نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا جہاں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ، سماعت کے دوران سیشن جج کے موبائل فون کی گھنٹی بھی بج اٹھی جس پرچیف جسٹس نے پٹخ کر میز پر پھینک دیاتھا