سیالکوٹ پولیس کی خواتین کے ہاتھوں پٹائی

  • June 26, 2018, 1:04 pm
  • Breaking News
  • 281 Views

سیالکوٹ میں پولیس کے خواتین کے ہاتھوں پٹائی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں گزشتہ روز قیصرعباس نامی شخص کا قتل ہوا اور اس کےقتل میں ملوث ملزمان واردات کے بعد گھر کو تالہ لگاکر فرار ہوگئے۔

ملزمان کے گھر میں تالا لگا دیکھ کر مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا جس کے بعد ملزمان نےقتل کی کارروائی سے بچنے کے لئے مقتول کے اہلخانہ کو ہی چوری کے مقدمے میں ملوث کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے بغیرتحقیق چوری کا مقدمہ درج کیا اور گرفتاری کے لئے مقتول کے گھر چھاپا مارا۔

قیصرعباس کے قتل پر اہلخانہ پہلے ہی غم و غصے سے نڈھالنے تھے، پالیس کے چھاپہ مارنے پر پولیس پارٹی کو یرغمال بنا کر پٹائی کردی۔

پولیس حکام نےانصاف کی یقین دہانی کرائی تو مقتول کےاہلخانہ نے پولیس والوں کو چھوڑا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قیصرعباس کےقتل میں نامزدملزمان اپنےاہلخانہ سمیت بدستور گھر سے فرار ہیں تاہم قتل کا مقدمہ نجیب اور رحمان نامی دو ملزمان کیخلاف درج کرلیاہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد مزیدکارروائی کی جائے گی۔