چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا

  • June 27, 2018, 7:05 pm
  • Education News
  • 290 Views

چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا
کوئٹہ (این این آئی) چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈین فیکٹیز، سینئر اساتذہ، رجسٹراراور سینئر افیسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے پروگرامز سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام، اداروں کے درمیان بہتر تعلقات اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ جامعہ بلوچستان کئی دہائیوں سے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشاں ہیں۔ وقت کے ساتھ یہ علمی درسگاہ مختلف نشیب و فراز عبورکرتے ہوئے ترقی کی جانب گامزن ہے جو 48شعبہ جات پر مشتمل اور مختلف شعبوں میں اعلیٰ ڈگری ایوارڈ کرتی ہے۔ جس کے مختلف کیمپسز صوبے کے دور دراز علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کو پروان چڑھارہی ہے اور جامعہ نے گزشتہ برسوں میں تعلیمی معیار کی بہتری، انفراسٹکچر کی ترقی کی جانب اہم پیش رفت کی ہیں۔ تمام سسٹم کو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔ تمام شعبہ جات میں سمسٹر سسٹم کے نفاظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ امتحانات کے نقل کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا گیا ہے جس کے مثبت نتائج حاصل کئے جارہے ہیں۔ جس میں ملکی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کئے ہیں۔ جس کا نصب العین اعلیٰ تعلیم، تحقیق کے حصول اور ادارے کی ترقی ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے جامعہ بلوچستان کی تعلیمی ترقی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام اور معاشرے کی ترقی کا راز اعلیٰ تعلیم میں پوشیدہ ہے اور جو اقوام ان اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے عمل کررہے ہیںآج وہ تعلیمی یافتہ اور ترقی یافتہ معاشرہ کہلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تاکہ صوبے میں معیاری تعلیم کو فروغ دیا جاسکے اور آنے والے نسلوں کو معیاری تعلیم مہیا کی جاسکے تاکہ وہ دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں۔ اور اپنے صوبے کی ترقی کے لئے بہتر خدمات سرانجام دے سکیں۔بعدازاں چیف جسٹس نے جامعہ کے مین لائبریری، شعبہ میڈیا اینڈ جنرلزم کے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن اور ٹی وی اسٹوڈیو کا دورہ کیا، ملٹی پرپرس ہال، مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا، اساتذہ اور طلباء و طالبات سے بات چیت کی اور جامعہ کے انفراہ اسٹکچر کی ترقی اور طریقہ کا ر کو سراہا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے چیف جسٹس کے دورہ جامعہ بلوچستان کو اہم کرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ جامعہ کی رہنمائی اور بہتری کے لئے چیف جسٹس نے اپنے قیمتی رائے سے نوازا اور مختلف تعلیمی منصوبوں میں اپنے تعاون کو جاری رکھتے ہوئے جامعہ کی بہتر رہنمائی کی ہے۔ آخر میں انہوں نے مہمان کو جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔