الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق اور گائیڈ لائنز جاکر دیئے گئے ہیں ،نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ترجمان صوبائی حکومت ملک خرم شہزاد

  • June 28, 2018, 9:30 pm
  • Election 2018
  • 55 Views

کوئٹہ (خ ن) نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ترجمان صوبائی حکومت ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق اور گائیڈ لائنز جاکر دیئے گئے ہیں جس میں تمام میڈیا ہاؤسز کو پابند کیاگیا ہے کہ وہ عام انتخابات 2018 کے دوران عوام کو سیاسی جماعتوں ، امیدواروں ، انتخابی مہم اور ووٹنگ کے عمل سے متعلق آگاہی فراہم کریں ۔ متوازن اور غیر جانبدار رپورٹنگ سمیت ٹاک شوز ، خبروں تجزیوں ، انٹر ویو ز اور کرنٹ افیئرپروگرامز میں کسی امیدوار یا جماعت سے متعصبانہ یا جانبدار انہ رویہ اختیارنہ کیا جائے نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق میں اس امر کی بھی تو ثیق کی گئی ہے کہ میڈیا عوام دوست آگاہی فراہم کرنے کا پابند ہوگا جبکہ میڈیا کوریج میں پیشہ وارانہ معیار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے افواہوں اور قیاس آرائیوں کی حوصلہ شکنی کرے نفرت انگیز تقاریر عوام میں بے چینی پھیلا نے و الے مواد کی تشہیر نہ کرنے ، مذہب ،عقیدہ اور ذات کو نشانہ بنانے سے متعلق مواد شائع یا نشر نہیں کرے انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق میں میڈیا کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ برداشت کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے لہٰذا اس سلسلے میں ہمارے سیاستدان الیکشن مہم کے دوران عدم برداشت ، تشدد اور نفرت انگیزی کو تر ک کرکے کھلے دل سے مخالف جماعت یا امیدوار کو اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے سیاسی اخلاقیات کو ملحوظ رکھنے کا درس دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ الیکشن 2018 پر امن اور خوشگوار طریقے سے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکے ۔